میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر، کے ڈی اے ، جعلی دستاویزات تیار کرکے اراضی ہتھیانے والے افسران بے نقاب

گلستان جوہر، کے ڈی اے ، جعلی دستاویزات تیار کرکے اراضی ہتھیانے والے افسران بے نقاب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ جوہر مجید شاہ )کراچی ادارہ ترقیات میں جعلی ، بوگس فائلوں کے ذریعے پلاٹ فروخت کرنے والے افسران کو انکشاف ہوا ہے ، جو جعلی دستاویزات اور سرکاری ریکارڈ میں ردوبل کرنے کا منظم نیٹ ورکھتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں ڈائریکٹر جنرل نوید انور پر اسرار چشم پوشی برقرار ہے ، جس کا براہ راست فائدہ جعلسازی میںملوث سسٹم کے ان افسران کو پہنچ رہا ہے جو برسوں سے ادارہ ترقیات کراچی کے اہم عہدوں پر تعینات ہوکر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر فرید شیخ ، کمرشل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے بوگس ، جعلی فائلوں کے ذریعے سرکاری ریکارڈ میں ردوبل کررہے ہیں ، ادارہ ترقیات سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ لینڈ و ریکوری میں جعلی فائلوں کا استعمال کیا جارہا ہے ، گلستان جوہر ٹاؤن بلاک 6 میں مبینہ طور پر جعلی فائلوں کے عوض کڑوروں کے قیمتی پلاٹ کو ٹھکانے لگائے جاچکے ہیں ، جعلی فائلوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر سسٹم کے افسران خود کروڑوں روپے کماتے ہیں ، ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن بلاک 6 میں کسی بھی قسم کے ٹرانسفر ، موٹیویشن عدالتی حکم پر بندہے لیکن ادارہ ترقیات میں عدالتی احکامات کی برخلاف سسٹم کی ایما پرکڑوروں کے پلاٹوں کو مبینہ جعلسازی سے ٹرانسفر کیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق جن پلاٹوں کو پابندی کے باوجود ٹرانسفر کیا جارہا ہے یا پھر ٹرانسفر کیا جاچکا ہے ، ان میں پلاٹ نمبرB 39 ، 96اور98 سمیت مختلف پلاٹوں کو ٹرانسفر کر کے فروخت کیا جاچکا ہے ، ذرائع کے مطابق ہیڈ کلرک ذیشان عبدالقیوم ا کلیدی کردار ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ ریکوری میں ضیا علوی ، او پی ایس ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی جو کہ کے ایم سی کے بھرتی شدہ ملازم ہیں ، سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف عہدے پر براجمان ہیں جنھیں وزیر بلدیات نے بھی ڈی سیٹ کرنے سے متعلق بیان دیا ہے موصوف کا منظور نظرفراز شامل ہے ، ادھر کمرشل میں کامران لاشاری اور فیصل جو کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ تعینات ہیں اور مبینہ طور پر متنازعہ انداز میں فائلوں کو ٹھکانے لگا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں