میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، کراچی کے ڈائریکٹر کو حیدرآباد ریجن کا اضافی عہدہ

ایس بی سی اے، کراچی کے ڈائریکٹر کو حیدرآباد ریجن کا اضافی عہدہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( خصوصی رپورٹ )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کو اضافی چارج کے ذریعے چلایا جانے لگا ، ریحان الائچی پٹہ سسٹم نے اپنے اہم مہرے ڈائریکٹر ایسٹ کراچی انجنیئر رقیب کو حیدرآباد ریجنل ڈائریکٹر کا اضافی عہدہ دلوادیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کو اضافی چارج کے ذریعے چلا کر سسٹم کو کرتا دہرتا بنا دیا گیا ہے ، ریحان الائچی سسٹم کے اہم افسر گریڈ 19 کے ڈائریکٹر ایسٹ کراچی کو ریجنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے حیدرآباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ، انجینئر رقیب کی تقرری دوسری مرتبہ ہوئی ہے ، اس سے قبل بھی ریحان الائچی کے سسٹم کے ذریعے رقیب کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن میں تعینات کیا گیا تھا ، ڈائریکٹر جنرل نے کچھ دن قبل ریجنل ڈائریکٹر مشتاق سومرو کو اضافی چارج چھوڑنے کے احکامات دیے تھے، ذرائع کے مطابق رقیب بھی بے اختیار ریجنل ڈائریکٹر ہیں کیونکہ مام کام سسٹم کے کہنے پر چلائے جائیں گے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایک بار پھر سسٹم نے پنجے گاڑ لئے ہیں ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق تقرریان نہیں ہو سکتیں لیکن ڈی جی ایس بی سی اے نے اضافی چارج کے ذریعے تقرریوں کا نیا راستہ کھول دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں