میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان

مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سربراہ جمیعت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، خیبرپختونخوا آنے والے دنوں میں جمعیت علماء اسلام کی حکومت کا منتظر ہے۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک علمائ￿ کا ملک ہے، اسلام کا تعارف دینی مدارس، جمعت علمائ￿ اسلام کرے گی، وہ کون ہوتا ہے جو چھوٹے سے ہجرے میں بیٹھ کر پورے ملک میں فتوے لگاتا ہے، ہمیں استقامت کے ساتھ ایک راستے پر جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہماری مدد کر رہی ہے، عمران خان کے ذریعے پاکستان میں معاشی عدم استحکام لایا گیا، اگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہی کم بخت ہے تو پھر یہ ملک اسلامی، اخلاقی ملک نہیں رہے گا، دوسروں کو چور کہتے ہو، اگر تم دیانت دار ہو اور باقی سب چور تو تم پردوست ممالک نے اعتماد کیوں نہیں کیا، کاغذ لہرا کر اس نے اپنے آپ کو مظلوم بنانے کی کوشش کی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی بالادستی کا مقابلہ کیا ہے، عمران خان اپنے آقاؤں کا ایجنڈا مکمل نہیں کر سکا، اس شخص نے دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، عمران خان نے ملک کو سفارتی طور پر تنہا کیا، عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ اورپروپیگنڈے پر کھڑی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں