چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں،وزیر داخلہ
شیئر کریں
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں،شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے ان کیخلاف کیسز کے جلد فیصلے ہو ں گے،اپوزیشن چاہتی ہے جو ہاتھ حکومت کے سر پر ہے وہ ہمارے سر پر آ جائے ،ان کی گردن پر تو یہ ہاتھ آسکتا ہے سر پر نہیں ،تین چار مہینوں میں مہنگائی کا مکوٹھوک دیں گے ،اپریل تک پوزیشن بہتر ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ گزشتہ روز جو اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،عمران خان آئی ایم ایف میں جائے تو حرام ہے یہ جائیں تو حلال ہے،23مرتبہ یہ قوم آئی ایم ایف میں گئی ،حالات کی مجبوری کے باعث آئی ایم ایف میں گئے ،کوئی خوشی سے آئی ایم ایف میں نہیں جاتا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں ،دو دو لانگ مارچ کریں گے ایک ہی کر لو ،چاہے دل کرتا ہے لونگ مارچ کرو دل کرتا ہے تو لانگ مارچ کر لو انہوںنے کہاکہ 23 مارچ کو پریڈ او آئی سی کے مہمان بھی آئینگے۔ انہوںنے کہاکہ پرائم منسٹر اگلے مہینے چین جا رہے ہیں ،10000 میگا وارڈ بجلی پیدا کرنے کے لیئے عمران خان نے دو ڈیم کی منظوری دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بے شک احتساب کا عمل کمزور رہا لیکن دنیا جانتی ہے ان دو خاندانوں نے اس ملک لو لوٹا ۔ انہوںنے کہاکہ پنڈی کے لوگ کیلئے خوشخبری ہے کہ نالہ لئی کا کام شروع ہونے والا ہے ۔انہوںنے کہاکہ باتیں اور راتیں چلتہ رہتی ہیں،نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی رکھتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اس قوم کا اصل مسئلہ معاشی ہے ،ملک میں بیروزگاری مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 26سو کلومیٹر باڑ لگ گئی ہے 21کلومیٹر بھی ان کی رضا مندی کے ساتھ لگ جائے گی۔