بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں، ایک سال میں قومی خزانہ کو 123ارب کا نقصان پہنچایا،نیپرارپورٹ
شیئر کریں
نیپراکی سالانہ رپورٹ 2018-19جاری کر دی گئی۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے ایک سال کے دوران قومی خزانہ کو 123ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کی غفلت اور نااہلی کے باعث 152مہلک حادثات ہوئے جبکہ کئی جانیں بھی گئیں۔ کمپنیوں کی نااہلی سے قومی خزانہ کو 45ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔ جبکہ کمپنیوں کی جانب سے عوام سے واجب الادا واجبات کی عدم وصولی کی مد میں قومی خزانہ کو 78ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔ کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ایک سال کے دوران 152مہلک حادثات ہوئے جس میں گئی قیمتی جانیں گئیں۔ رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2011سے 30جون 2018کمپنیوں میں 1178حادثات ہوئے جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ایک سال کے دوران پاور کمپنیوں کے خلاف 5854شکایات درج کروائی گئیں جن میں سے 5440شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیپرا کے فیصلوں کے خلاف جو اپیپلٹ ٹربیونل بنایا گیا تھا اس میںایک سال کے دوران 399کیسز دائر کیے گئے ہیں۔