رواں سال پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں، آغا سراج درانی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے مفاہمت کرنے میں کوئی برائی نہیں، سال 2020 کے دوران پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست ایک اوپن گراؤنڈ ہے اس میں فیلڈ کھلی ہوتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے شہر کراچی کی سیاست کے بارے میں کوئی خاص علم نہیں ہے ۔ معلوم نہیں کہ کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اتحاد پی ٹی آئی سے ٹوٹا ہے یا نہیں، سب اپنی مرضی سے چل رہے ہیں۔