میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ داخلہ پنجاب کی نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت

محکمہ داخلہ پنجاب کی نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہوئے رپورٹ پر تحفظات ظاہر کر دئیے ۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کو بھیجوا دی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دوسری میڈیکل رپورٹ پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اس کو میڈیکل بورڈ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب ذرائع بتاتے ہیں کہ اس حوالے سے اجلاس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو اس وقت تک درست نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک متعلقہ بورڈ اس کو درست نہیں قرار دیتا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے کر تجاویز پیش کرے ، محکمہ صحت پنجاب میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے گا، ان کی تجاویز آنے کے بعد ہی رپورٹ کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ کی مصدقہ رپورٹس بھی ٹویٹر پر شیئر کر دیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی 14جنوری کو تصدیق کروائی گئی ہے ، سابق وزیراعظم کی تازہ میڈیکل رپورٹ گذشتہ روز ہی حکومت پنجاب کو جمع کروائی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں