میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈاپ ٹاؤن کے 200 گوٹھ پینے کے پانی سے محروم

گڈاپ ٹاؤن کے 200 گوٹھ پینے کے پانی سے محروم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیراہتمام گڈاپ ٹاؤن کے 200 گوٹھ پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹاون چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخابات کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ شمار کیے جانے والے گڈاپ ٹاون میں 200کے قریبگوٹھ پینے کے پانی سے محروم ہیں ، مئیر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد کی عدم توجہی کے باعث گڈاپ ٹاؤن کے علاقے موئیدان ،کنڈ جھنگ ، موئیدان شم، شور اور کندی کار گوٹھ کے مکین آج بھی گدھوں پر پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیںجبکہ گوٹھوں کی اکثریت علاقے کے گڑھوںمیں جمع شدہ بارش کے پانی کو پینے اور استعمال کرنے کے لیے کام میں لاتے ہیں ، گڈاپ ٹاون کے مختلف گوٹھوں کے بدترین حالات اورگندے پانی کے استعمال سے متعلق مختلف ویڈیوز بطور شواہد موجود ہیں ، جنہیں متعلقہ اداروں اور سیاسی رہنماؤں کو بھی بھجوایا گیا ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈی سی ملیر اور گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیزبلوچ اور وائس چیئرمین کو تحریری طور پر بھی متعدد شکایات بھجواچکے ہیں لیکن اب تک کسی ارباب اختیار نے اس طرف توجہ نہیں دی علاقہ مکینوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور مئیر کراچی مرتضی وہاب،ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور صاف پانی مہیا کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں