میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے تحت لاقانونیت کا بازار گرم

سندھ بلڈنگ، ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے تحت لاقانونیت کا بازار گرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے تحت لاقانونیت کا بازار گرم، گرین ٹاؤن شاہ فیصل کالونی میں بد عنوان افسران کی کھلی اجازت سے بلڈرز کی خلاف ضابطہ تعمیرات جاری ہے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے باوجود نگران وزیر بلدیات مبین جمانی، ڈی جی اسحاق کھوڑو سمیت دیگر حکام نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے بدعنوان افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف سمرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان حیدر بلڈر مافیا کی سہولت کاری کررہے ہیں، شاہ فیصل کالونی میں تجارتی مقاصد کے لیے کی جانے والے غیرقانونی تعمیرات باحفاظت تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری بدعنوان افسران نے بلڈرز مافیا کو خلاف ضابطہ تعمیرات کی آزادی دیدی ہے، بھاری رشوت کے عوض عثمان نامی بلڈر غیرقانونی تعمیرات کرنے میں سرگرم ہے، پلاٹ نمبر MC748,749 بغیر نقشے منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر 6 منزلہ کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات باحفاظت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیرقانونی امور کی مسلسل نشاندہی ہونے کے باوجودکسی قسم کی کارروائی نہ ہونے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ نگران وزیر بلدیات مبین جمانی، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان، رشوتخور افسران اور بلڈرز کے حصہ دار بن چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں