میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا،سید ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا،سید ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام کے لیے کام کرتی ہے یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو چند لوگ پی پی خلاف کامیاب ہوتے تھے وہ سب پی پی میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ وہ الیکٹیبلز جو پی پی کے خلاف کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں وہ بھی پی پی جوائن کرچکے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی پی کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا، پی پی سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ 2018 میں پی پی کے خلاف ایک قومی اور صوبائی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی،2018 مقصود خشک نے پی پی امیدوار کے خلاف 38 ہزار ووٹ لیے، مقصود خشک بھی پیپلز پارٹی میں آگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں