میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاست پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکی ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

ریاست پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکی ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکی ہے،علما حق ریاست اور امن کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گرد حملوں کا آگے بڑھ کر منہ توڑ جواب دیں گے، دہشت گرد کوئی بھی حربہ استعمال کر لیں کامیاب نہیں ہوں گے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کیلئے زخمی ہونے والے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، میں ان کو حوصلہ دینے کیلئے آیا ہوں لیکن ان جوانوں نے مجھے حوصلہ دیا ہے اور یہ جوان زخمی ہونے کے باوجود دشمن کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو خبردار کر رہا ہوں کہ وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں، ریاست پاکستان یہ جنگ جیت چکی ہے، وہ ہاری ہوئی جبکہ ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں