میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کالعدم بی ایل ا ے کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہاہے، حناربانی کھر

بھارت کالعدم بی ایل ا ے کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہاہے، حناربانی کھر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کو نقصان پہنچانے والی بھارتی تخریب کاریوں پر خاموش نہیں ہوگا،کچھ شواہد یو این سیکریٹری جنرل کو پیش کیے، سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے بھی ڈوزیئر شیئر کیا،امید ہے عالمیبرادری بھارتی منفی عزائم پر اس کا احتساب کرے گی، حملے کے کچھ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا لیکن دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار بھارتی ریاستی سرپرستی اور تحفظ میں ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ کاش میں یہاں آپ سے سارک مملک کی ترقی سے متعلق بات کرنے کے لیے آئی ہوتی، کاش میں آپ سے اس حوالے سے بات کرتی کہ سارک ممالک کس طرح سے خطے کی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان آج بھی دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہمیشہ جھٹلاتا رہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن ہی نہیں چاہتا، بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ صرف بھارت کو اگر ذمہ دار نہ بھی سمجھیں تو ماضی اور حالیہ واقعات وہاں سے دہشت گردی ثابت کرتی ہے۔حنا ربانی کھرنے کہا کہ بھارت کی جانب سے جو کارروائیاں ہورہی ہیں، اس سے خطے کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے ثبوت ہیں، اس بات سے انکار نہیں کہ سی پیک کو متاثر کرنے میں بھی بھارت ملوث ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت جو کررہا ہے ہم ان پر خاموش نہیں، ہمارے پاس بھارت کی جانب سے تخر یبی کارروائیوں کے ناقابل تردید شواہد ہیں، ہمارے پاس بھارت کے خلاف جو شواہد تھے ان میں سے ہم نے کچھ یو این سیکریٹری جنرل کو بھی پیش کیے، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان سے بھی ڈوزیئر شیئر کیا ہے۔ ہمیں امید ہے بین الاقوامی برادری بھارت کے منفی عزائم پر اس کا احتساب کرے گی۔حنا ربانی کھر نے کہا کہا بھارت کسی بھی قسم کی مہم جوئی کرسکتا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ریاستی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،جوہر ٹائون دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید، شواہد موجود ہیں، ہماری یہ کوشش دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لیے ہے، ہم دنیا سے چیزوں کو شواہد کی بنیاد پر دیکھنے کی توقع کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 2021 میں لاہور کے جوہر ٹائون میں ہونے والے دھماکے سے معلق ایک روز قبل پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں