امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیے
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کردیے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم بھی قرار دیا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے مساوات، آزادی اور انصاف کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جو لوگوں کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ اس سے قبل امریکی سینیٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا گیا تھا۔