میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مضر صحت اشیائے خورونوش کی تیاری

مضر صحت اشیائے خورونوش کی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد ڈویژن کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سیّد غلام مہدی شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز جہانزیب سنجرانی کے ہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر اور ٹیم انچارج راحیل احمد جمانی و دیگر کے ساتھ ملکر حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پھلیلی نورانی بستی پریٹ آباد میں تابڑ توڑ کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء کی تیاری کے غیر رجسٹرڈ کارخانوں پر چھاپوں میں مختلف یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کئے اور کئی کارخانوں کو سربمہر کردیا سندھ فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں کی کھانے کی چیزوں میں کپڑے دھونے کا نیل اور رنگ کاٹ کیمیکل ملانے کا انکشاف بھی ہوا جبکہ ایسے ہی دوسرے کارخانوں پر کارروائی کے دوران کئی من کھجوروں کو گلا سڑا کر چٹنی اور دیگراشیا ء تیار کرنے کے کارخانوں کو بھی بھاری جرمانے عائد کر کے سربمہر کیا گیا سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد ریجن کی کارروائی میں مضر صحت اشیاء کے کارخانوں میں کرونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آیا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب سنجرانی نے سخت برہمی کا اظہار کیااورکہا کہ ایسے تمام کارخانوں پر نہ صرف جرمانہ کیا جارہا ہے بلکہ کئی کو سربمہر بھی کیا جارہا ہے اور جب تک یہ یونٹس کرونا ایس او پیز اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی نہیں کرائیں گے ان کے کارخانے ڈی سیل نہیں ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں