میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وکلا ء کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست

وکلا ء کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی آئی سی واقعے پر وکلا ء کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست سامنے آئی ہے ،بابو عرف نواب دین کے لواحقین نے وکلا کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ شادمان میں جمع کرادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بابو عرف نواب دین کے لواحقین نے وکلا کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ شادمان میں جمع کرائی،درخواست کے مطابق 11 تاریخ کو طبعیت خرابی پر والد کو علاج کیلئے پی آئی سی لیکر آیا تھا۔اسی دوران وکلا نے حملہ کیا اور وہ علاج کے بغیر ہی جان بچاکر پی آئی سی سے نکلا اور والد کو دوسرے اسپتال لے گیا،اس دوران راستے میں والد کی موت واقع ہوگئی۔واضح رہے کہ بابو عرف نواب دین وکلا کی غنڈہ گردی کے باعث طبی سہولیات نہ ملنے پر جاں بحق ہوگیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں