میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاٹا اصلاحات بل پیش ہونے تک اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کردیا

فاٹا اصلاحات بل پیش ہونے تک اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کردیا

منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات بل پیش کرنے تک قومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کردیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، لیکن فاٹا اصلاحات سے متعلق بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ ہونے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے واک آؤٹ کردیا۔پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل ہونے تک اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ پوری قوم ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری طرف ہے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور حکومت اپوزیشن ارکان کے بغیر اجلاس چلا سکتی ہے تو چلا لے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے پوری دنیا میں شور مچا ہوا ہے کہ داعش افغانستان میں اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان میں بھی اپنا نیٹ ورک بچھا رہی ہے، حکومت صرف دو پارٹیوں کی وجہ سے فاٹا اصلاحات بل نہیں لارہی، حکومت مسلسل فاٹا کی عوام کو نظر انداز کررہی ہے اور ایجنڈے سے بل کو نکال رہی ہے، اپوزیشن نے واک آئوٹ کیا تو اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن واک آئوٹ نہ کریں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں، لیکن اپوزیشن احتجاج کرتی ہوئی ایوان سے باہر نکل گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں