کلبھوشن عام قیدی نہیں جاسوس ہے،پاکستان نے عالمی عدالت میںجواب داخل کرادیا
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)دفترخارجہ کی ڈائریکٹر فریحہ بگٹی نے پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت انصاف آئی سی جے میں پاکستان کی جیل میں قید بھارتی جاسوسی کل بھوشن یادیو کے کیس میں جواب داخل کرواتے ہوئے بھارتی موقف کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ کل بھوشن یادیو عام قیدی نہیں، بلکہ بھارتی جاسوس ہے، لہذا اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیںہوتا، کل بھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہوا تھا اوراسے پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ بھارتی جاسوس نے عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا، بھارت نے عالمی عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ کل بھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے مطابق قیدیوںکے حقوق حاصل نہیںہیں، پاکستانی جواب اٹارنی جنرل لیگل ٹیم اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے مل کر تیار کیا ہے جس میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے، پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار چیلنج کردیاہے۔