میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ ماڈل ٹائون‘عوامی تحریک کا نئی جے آئی ٹی کے لیے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ

سانحہ ماڈل ٹائون‘عوامی تحریک کا نئی جے آئی ٹی کے لیے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ

منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور ( بیورورپورٹ)پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کے لیے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے لیے عدالتی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں رٹ پٹیشن کے ڈرافت پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق باقر نجفی رپورٹ کے بعد لیگل ٹیم نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کو نئی عدالتی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے مشورہ دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی عدالتی جے آئی ٹی عوامی تحریک کے 3مطالبات میں سے ایک ہے، عوامی تحریک کے ساتھ اپوزیشن جماعتیں بھی پانامہ طرز پر جے آئی ٹی کے مطالبے پر متفق ہیں۔ فیصلے کی عوامی تحریک کے وکلاء کنونشن میں بھی رائے لی جائے گی۔ اس حوالے سے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل، ازسر نو تحقیقات کے آپشنز زیر غور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں