میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بغیر ٹینڈر فرانسیسی کپمنی کو پلانٹس کا ٹھیکہ دینے کی تیاریاں

بغیر ٹینڈر فرانسیسی کپمنی کو پلانٹس کا ٹھیکہ دینے کی تیاریاں

منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(جرأت خصوصی تحقیقاتی رپورٹ) حکومت سندھ نے فرانس کی نجی کمپنی سیوز گروپ کو کراچی میں دو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے پونے چار ارب روپے کے ٹھیکے بغیر کسی ٹینڈر کے براہ راست دینے کی تیاری کرلی ہے۔ یہ وہی گروپ ہے جس سے سابق وزیر بلدیات اویس مظفر ٹپی نے اربوں روپے کے آر او پلانٹ لیے تھے ،جو ناکارہ پڑے ہوئے ہیں، محکمہ بلدیات نے حیرت انگیز سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی ہے جس میں بتایا گیا ہے سیوز گروپ کے سربراہ جین مارک لینگارڈ نے فرانس کے سفیر کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی تھی جس میں دو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی تھی اس کمپنی نے سی او ڈی پر 45 ایم جی ڈی اور پپری کے مقام پر 25 ایم جی ڈی کے دو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کی ہے، اس لیے اس کمپنی کو تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر یعنی پونے چار ارب روپے کا ٹھیکہ اس کمپنی کو براہ راست دیا جائے اور سندھ پبلک پریکیورمنٹ ریگیولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے قوانین کو نظرانداز کیا جائے، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد یہ ٹھیکہ مذکورہ کمپنی کو دے دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں