پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا‘وزیراعلیٰ سندھ
منتظم
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی کراچی آمد پر وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغاخان 17 سال کے بعدکراچی آرہے ہیں، پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا۔خیال رہے کہ پرنس کریم آغاخان 15سے 19دسمبر تک کراچی میں قیام کریں گے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔