وزیر دفاع خواجہ آصف لندن میں احتجاج کے شکار، ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وزیر دفاع خواجہ آصف سے لندن میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے دوران احتجاج کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں بظاہر وہ کسی کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ ویڈیو بنانے والا انھیں تنگ کررہا ہے اوردھمکی بھی دے رہا ہے ۔وزیر دفاع ویڈیو بنانے والے اور انہیں تنگ کرنے والے کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور اسٹیشن پہنچنے پر وہاں سے روانہ ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں لندن اور سوئٹزرلینڈ میں قاضی فائز عیسیٰ اور نواز شریف اور مریم بھی اسی نوع کے احتجاج کے شکا ر ہو چکے ہیں۔