میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں جرائم بے قابو، تھانہ بلدیہ میں ڈکیتی ،مسلح افراد نے گولیاں برسا دیں

حیدرآباد میں جرائم بے قابو، تھانہ بلدیہ میں ڈکیتی ،مسلح افراد نے گولیاں برسا دیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں جرائم بے قابو، تھانہ بلدیہ کی حدود ڈکیتی کے دوران مسلح افراد نے گولیاں برسا دیں، محمد قاسم نامی پیٹرول پمپ منیجر جاں بحق، ایک راہگیر زخمی، ملزمان 20 لاکھ روپے چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے، روزانہ کے بنیاد پر دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری غیر محفوظ ہوگئے ہیں، تھانہ بلدیہ کے حدود شیل پیٹرول پمپ سے پئسے لیکر نکلنے والے 35 محمد قاسم سے مسلح افراد نے 20 لاکھ چھیننے کی کوشش اور مزاحمت پر گولیاں مار کر محمد قاسم کو قتل کرکے 20 لاکھ چھین کر فرار ہوگئے، فائرنگ سے راحیل نامی راہگیر بھی آنکھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق جانبحق محمد قاسم کنڈیارو کا رہائشی ہے جبکہ زخمی راحیل یوسفزئی لطیف آباد کا رہائشی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں