میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیکٹڈحکمرانوں سے ہرظلم کاحساب لیں گے ،بلاول بھٹو

سلیکٹڈحکمرانوں سے ہرظلم کاحساب لیں گے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے سارے ظلم کا حساب عام انتخابات میں لیں گے، عام انتخابات اب زیادہ دور نہیں، نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، تمام جھوٹے مقدمات جلد ختم ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر سید خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔آج فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میںکہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں اور نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ آج فرخ شاہ کو قومی احتساب بیورو(نیب)کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے اور کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تاہم سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں ہے،اس سے قبل سکھر میں احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی بھی ضمانت منظور کر لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں