میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ،شہباز شریف

مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ،شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، قانون سازی کے عمل کیلئے فیصلہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کرے گی ، سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ملا خط سٹیرنگ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر فیصلے متحدہ اپوزیشن کرے گی، فیصلے ملک قوم اور جمہوریت کے بہترین مفاد میں کریں گے، حکومت نے ملک کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے، ملک مسائل کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو کوئی فکر نہیں، عوام کے چولہے بجھ رہے ہیں اور دل جل رہے ہیں، مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے لکھا کہ ملک میں لوگوں کی امیدیں کھونے سے زیادہ خطرناک کوئی چیز نہیں ہو سکتی اور افسوس کی بات ہے پاکستان تحریک انصاف کی اس نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کی وجہ سے لوگ مایوسی کی خطرناک حد کو چھو رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہفتہ وار افراط زر کی شرح 17.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے،غریب عوام مہنگائی کی اس لہر میں اپنے گھر والوں کا پیٹ کیسے پالیں گے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں