مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے ،وزیراعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (SPI) دوسرے ہفتے قیمتوں میں گراوٹ کی خبر دے رہا ہے
شیئر کریںوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (SPI) دوسرے ہفتے قیمتوں میں گراوٹ کی خبر دے رہا ہے ۔ انشااللہ ہم مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ بھارت میں مہنگائی کے حوالہ سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ بھی ٹویٹ کی ہے ۔ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ بھارت میں مہنگائی کی موجودہ لہر مزید تین ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ بھارت میں رواں سال ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی وجہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے فصلوں کوشدید نقصان پہنچنا اور باہر سے منگوائے جانے والے کھانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی وجہ سے کروڑوں لوگ مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔