بن احسان بلڈر ،جعلی اسکیم کے ذریعے عوام کو اربوں کاچونا لگا دیا
شیئر کریں
بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے جعلی اسکیم کے ذریعے اربوں روپے ہتھیا لئے، نجی ایجنٹ گم، الاٹیز فائلیں کے کر دربدر، حیدرآباد کے سینکڑوں شہری بھی گرین سٹی نامی اسکیم کے جھانسے میں لٹ گئے، موجود زمین کے کھاتے بھی منسوخ ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان نے 10 ایکڑ پر مشتمل اسکیم بن احسان گرین سٹی کے نام سے شروع کی تھی اور 10 ایکڑ زمین کے بھی جعلسازی کے ذریعے کھاتے تبدیل کروا کے اپنے نام رکھوائے گئے، فہد احسان نے حیدرآباد اور کراچی میں بکنگ آفس قائم کرکے نجی کارندوں کے ذریعے اسکیم کو 3 سو ایکڑ پر محیط دکھا کر شہریوں سے بکنگ کے نام پر اربوں روپے ہتھیا لئے جبکہ فہد احسان کے پاس زمین بھی موجود نہیں ہے، ذرائع کے مطابق فہد احسان کے پاس موجود زمین کے کھاتے بھی منسوخ ہو چکے ہیں اور سیہون ڈیولپمنٹ کی جانب سے کافی عرصہ قبل جاری اسکروٹنی چالان لے کر لوگوں کو دہوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے مطابق گرین سٹی کی 11 ایکڑ پر مشتمل زمین کی این او سی لی گئی تھی تاہم مذکورہ دونوں اداروں نے جعلسازی کا بھانڈہ پھوٹنے اور کھاتے منسوخ ہونے پر این او سیز منسوخ کرنے کیلئے کاغذی کاروائی شروع کردی ہے، دوسری جانب اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی 10 ایکڑ کے کھاتوں کی منتقلی و رجسٹری پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فہد احسان نے جعلی اسکیم کے ذریعے حیدرآباد کے شہریوں کو بھی کروڑوں روپے کا چونا لگایا اور حیدرآباد سے فہد احسان کے ڈیلرز فرار ہوگئے ہیں اور الاٹیز فائلیں لے کر دربدر ہیں، واضع رہے کہ فہد احسان گلستان جوہر میں بکنگ آفس کھول کر لوگوں کو دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔