میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد گول مارکیٹ ،بدر الحسن اسپورٹس کمپلیکس پرقبضہ مافیا کا راج

ناظم آباد گول مارکیٹ ،بدر الحسن اسپورٹس کمپلیکس پرقبضہ مافیا کا راج

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (: رپورٹ جوہر مجید شاہ) کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد گول مارکیٹ میں واقع بدر الحسن اسپورٹس کمپلیکس قبضہ مافیا کا راج جاری مئیر کراچی اور متعلقہ نو منتخب چیئرمین سے فوری مداخلت کی اپیل مزکورہ کمپلیکس کسی دور میں متحدہ لندن کا سیکٹر آفس رہا ہے کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بنایا گیا اسپورٹس کمپلیکس اسٹیٹ ایکٹرز و ٹیموں کے زیر تسلط کمپلیکس کی حالت بھی ابتر ہوگئی کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے بنایا جانے والا کمپلیکس سرکار کی توجہ کا منتظر ادھر علاقائی ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ کمپلیکس میں کسی بھی قسم کا کوئی انتظام اور انتظامیہ کا کوئی وجود نہیں کھیل و دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے آنے والے کھیلنے سے قبل از خود صفائی ستھرائی و جھاڑو لگانے پر مجبور ہیں جبکہ خواتین کے چینجنگ روم پر بھی قبضہ مافیا کے لوگ قابض ہیں دوسری طرف ملنے والی اطلاعات کے مطابق بیڈ منٹن کورٹ پر بھی ایک غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی کرکٹ اکیڈمی کا قبضہ و کھیل جاری رہتا ہے کوئی پرسان حال نہیں حیرت انگیز طور پر کراچی میں موجود چند کھیل و صحت مند سرگرمیوں کے مراکز جو بچ گئے وہ بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے جبکہ مافیا نے شہر بھر کے پارکس پلے گرائونڈ بچت بازار و دیگر وصولیوں کیلئے استعمال کرنا شروع کر رکھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں چند ایک کھیل کے مراکز بھی اب مافیا کے نشانے پر ہیں قومی کھلاڑی پریکٹس سے پہلے خود جھاڑو لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ واش رومز کی حالت بھی ٹھیک نہیں واضح رہے کہ بدر الحسن اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح 1988 میں ہوا تھا جس نے پاکستان کو کئی بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی دیے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ میئر کراچی ڈپٹی میئر اور نو منتخب چیئرمین سے فوری توجہ کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں