آغا سراج پر ایک بار پھر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں بدھ کو بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت کراچی میں پیش ہوئے ، تاہم آغا سراج درانی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔آغا سراج درانی کی اہلیہ اور 3 بیٹیاں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے وکلا نے ان کے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔کراچی کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا جبکہ ریفرنس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔