میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکنوکریٹ حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی، وزیراعظم خاقان

ٹیکنوکریٹ حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی، وزیراعظم خاقان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد/ اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ یا غیر جمہوری حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی، جبکہ موجودہ حکومت نے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے اور عوام 2018 کے عام انتخابات میں فیصلہ کریں گے، اٹک میں تیل اور گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی ہماری منزل ہے، 4 سال میں تیل اور گیس کے 103 منصوبے دریافت ہوئے منصوبے کا افتتاح بہتر مستقبل کی نوید ہے، ملک میں آج ہر شعبے کو گیس فراہم کی جارہی ہے، اس منصوبے سے تیل گیس کے علاوہ 50 ٹن ایل پی جی بھی حاصل ہوگی۔ (ن) لیگ کی موجودہ حکومت کے 4سالہ ترقیاتی پروگرام گزشتہ 15 سال سے زیادہ ہیں، چار سال میں 10 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں شامل کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے، جو ترقی کرے، مہنگائی کم ہو اور عوام کے مسائل بھی کم ہوں، ہمیں جمہوریت کو بھی مضبوط کرنا ہے، کیونکہ جمہوریت کے استحکام کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ٹیکنوکریٹ یا غیر جمہوری حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔ قبل ازیں مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مولانا مفتی محمود مرحوم نے پاکستان کے آئین پارلیمنٹ اور سیاست میں شرافت اور مفاہمت کا طرز متعارف کرایا آج ہمیں ایسے طرز سیاست کی سخت ضرورت ہے پاکستان جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا مفتی محمود کا سیاست میں شرافت اور احترام کا نام ہے، وہ اوئے بھٹو نہیں بلکہ بھٹو صاحب کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔ تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈپٹی چیئرمین مولانا غفور حیدری وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی سمیت جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اہم رہنمائوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1973کا آئین متفقہ ہے اور اگر اس آئین کو اسلامی کہا جاتا ہے تو اس کا کریڈٹ مفتی محمود کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کی سیاست کے ساتھ علمی اور دینی خدمات بہت زیادہ ہیں ،مفتی محمود نے ہمیشہ دلیل کی بنیاد پر اپنا موقف مخالفین سے منوایا ہے، کیونکہ ان کو اپنی دلیل پر مکمل اعتماد حاصل تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں