میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،عزیز آباد میں خطرناک تعمیرکی اجازت

سندھ بلڈنگ،عزیز آباد میں خطرناک تعمیرکی اجازت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ناقص میٹریل سے ناجائز تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ، جس جانب سے متعلقہ حکام نے دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ،جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کے متعلقہ ذمہ داران نے بیٹر سسٹم کو فعال کرکے غیرقانونی تعمیرات مافیا سے لین دین شروع کررکھا ہے ، جس کے عوض انہیں انہدامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد غیرقانونی خطرناک تعمیرات کی اجازت دی جاتی ہے ، جس کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصولی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اس وقت بھی عزیز آباد نمبر 2پلاٹ نمبر 1866 پر پانچویں منزل کی تیاری مکمل کروالی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق تعمیراتی عمل میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے ، جس وجہ سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ ہے ،تمام امور بیٹر فہد کے ذریعے طے کیے گئے ہیں ،جس کے عوض بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان ودیگر افسران نے خطیر رقم بٹوری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں