میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی پارٹیوں کو امن کیلئے اختلافات بھلا کر بیٹھنا ہو گا، حافظ نعیم الرحمن

سیاسی پارٹیوں کو امن کیلئے اختلافات بھلا کر بیٹھنا ہو گا، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امن کے لیے سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر بیٹھنا ہو گا، ایسا نہ ہوا تو مزید انتشار پھیلے گا، جماعت اسلامی امن کی خاطر سب کے درمیان پل بننے کو تیار ہے، کے پی میں فوج اور پولیس کے درمیان اختلافات پیدا نہیں ہونے چاہییں، سول حکومت، پولیس داخلی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، فوج تعاون کرے۔ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے 2010 میں آصف زرداری نے سب سے پہلے فوج کو دعوت دی، اس کے بعد عمران خان نے بھی اسی بل پر دستخط کیے، تمام سٹیک ہولڈرز حالات کا ادراک کریں، لوگوں کو امن، روزگار، صحت اور اپنے بچوں کے لیے تعلیم چاہیے، ملک کی بہتری اسی صورت ممکن ہے جب تمام ادارے اپنی آئینی پوزیشن پر واپس چلے جائیں گے، کوئی جتنی اہم پوزیشن پر فائز ہے اس کی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے، ذمہ داران خود آئین و قانون کا احترام نہیں کریں گے تو عوام سے کیسے توقع کر سکتے ہیں؟ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لیے میدان عمل میں ہے، ہم پوری قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ملک بھر میں ممبرشپ مہم شروع کی ہے، جماعت اسلامی کے ممبر بنیے اور حقوق کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیجیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں