میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی ریکارڈ یافتہ دنیا کا طویل القامت کتا 3 سال کی عمر میں چل بسا

عالمی ریکارڈ یافتہ دنیا کا طویل القامت کتا 3 سال کی عمر میں چل بسا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

دنیا کا سب سے طویل القامت کتا تین سال کی عمر میں کینسر کے سبب چل بسا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیوس کو 2022 میں ایک میٹر طویل القامت ہونے کے باعث دنیا کے سب سے لمبے کتے کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا، اس کی عمر 3 سال تھی اور نومبر میں وہ 4 سال کا ہونے والا تھا۔ زیوس کو ٹانگ کی سرجری کے دوران نمونیا بھی ہوگیا تھا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریٹ ڈین نامی نسل کا یہ کتا امریکی ریاست مشی گن کے ایک خاندان کا پالتو تھا، اس خاندان نے کتے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ آخری لمحات میں زیوس اپنی مالکن کی گود میں تھا۔ کتے کی مالکن کا کہنا تھا کہ جب وہ 8 ہفتوں کا تھا کہ تو ان کے بھائی نے یہ کتا بطور تحفہ انہیں دیا تھا، زیوس اپنے لمبے قد کی وجہ سے کچن کے سنک سے پانی بھی خود پی لیتا تھا۔ اور کاؤنٹر پر رکھی چیزوں کو اٹھا کر کھا لیتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں