میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ، گریڈ 19میں پروموٹ 233ڈاکٹرز افسران کے تقرر وتبادلے

محکمہ صحت سندھ، گریڈ 19میں پروموٹ 233ڈاکٹرز افسران کے تقرر وتبادلے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے گریڈ 19میں پروموٹ ہوئے 233ڈاکٹرز اور افسران کے تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد سینئر میڈیکل افسران، سینئر ڈینٹل سرجن، مینجمنٹ کیڈر افسران، وومین سنیئر میڈیکل افسران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نگران حکومت سندھ کے محکمہ صحت سندھ نے گریڈ 19میں پروموٹ ہونے والے22ڈینٹل سرجن، 59مینجمنٹ کیڈر افسران، 76جنرل کیڈر سینئر میڈیکل افسران اور 76وومین میڈیکل افسران کی مختلف اضلاع میں تقرر و تبادلہ کردیا ہے، جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابقسینئر ڈینٹل سرجن میں ڈاکٹر محمد اقبال ایڈیشنل چیف ڈینٹل سرجن ڈی ایچ کیو اسپتال ٹنڈو محمد خان، ڈاکٹر عمرانہ ایڈیشنل چیف ڈینٹل سرجن سول اسپتال دادو، ڈاکٹر کندی بائی سینئر ڈینٹل سرجن کوٹ غلام محمداسپتال، ڈاکٹر فوزیہ شاھ ایڈیشنل چیف ڈینٹل کے ایم سی سول اسپتال خیرپور اورڈاکٹر شازیہ گل کو ایڈیشنل چیف ڈینٹل سرجن سول اسپتال سانگھڑتعینات کیا گیا ہے، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر افسران میں ڈاکٹر زاہد حسین سولنگی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کراچی ساؤتھ، ڈاکٹر رمیش کمارتعلقہ ہیلتھ افسرننگرپارکر، ڈاکٹر محمد رفیق منگی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ افسر خیرپور، امتیاز علی شاھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ افسر جامشورو، ڈاکٹر ارم غنی ڈویزنل ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائرکٹوریٹ ہیلتھ سروسز حیدرآباد، اخلاق حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کیماڑی سمیت دیگر شامل ہیں، سینئر میڈیکل افسران میں ڈاکٹر ہریش کمار چیف میڈیکل سندھ گورنمینٹ لیاری جنرل اسپتال، ڈاکٹر فضل الرحمان چیف میڈیکل لیاری اسپتال، ڈاکٹر محمد افضل قاضی چیف میڈیکل افسر قطراسپتال، ڈاکٹر وزیر احمد جنڈان ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ مراد میمن گوٹھ ڈسٹرکٹ ملیر، ڈاکٹر عبدالغفار چیف میڈیکل افسر لیاقت آباد اسپتال ڈاکٹر اسداللہ خان سینئر آر ایم او سول اسپتال کراچی اور دیگر افسران شامل ہیں، پروموٹ کے بعد تقرری و تبادلے ہونے والے سینئر وومین میڈیکل افسران میں ڈاکٹر شبنم شیخ چیف ڈبلیو ایم او نیو کراچی اسپتال، ڈاکٹر فرزانہ ڈاہری چیف ڈبلیو ایم او لیاری جنرل اسپتال، ڈاکٹر ریحانہ پروین چیف وومین میڈیکل افسر سول اسپتال کراچی سمیت دیگر سینئر وومین افسران شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں