میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ،صدرکے خطاب میں اپوزیشن کاہنگامہ

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ،صدرکے خطاب میں اپوزیشن کاہنگامہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے دور ان پاکستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا ، اپوزیشن اراکین نے میڈیا پر حملہ نامنظور ، میڈیا پر مارشل لاء مسترد ، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی مسترد ، میڈیا کی زبان بند نامنظور اور لوگوں کا معاشی قتل بند کرو کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے پلے کارڈ زلہرائے اور ایوان میں گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگایا ۔پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے علاوہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجود تھے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت عارف علوی نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن نے حکومت مخالف پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’میڈیا پر حملہ نامنظور ، میڈیا پر مارشل لاء مسترد ، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی مسترد ، میڈیا کی زبان بند نامنظور اور لوگوں کا معاشی قتل بند کرو ’’ کے نعرے درج تھے ۔صدر مملکت کے خطاب کے دور ان اپوزیشن اراکین نے مسلسل شور شرابہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں اٹھائے پلے کارڈز سپیکر کے ڈائس کے سامنے لہرائے تاہم صدر مملکت عارف علوی نے اپنا خطاب جاری رکھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں