میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں اور غیر قانونی سرمایہ کاری کیس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں6 اگست تک توسیع کردی ۔ بدھ کو احتساب عدالت میں آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ آصف ہاشمی نے اپنے دور اقتدار میں777 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا جبکہ 2008 سے 2013ء کے دوران میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کیں۔نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنا ووٹ بینک مضبوط بنانے کے لئے نااہل افراد کو بھرتی کیا،اس کے علاوہ ملزم کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور نجی کمپنی کو ناجائز مالی فائدہ پہنچانے کے شواہد بھی ملے ،جس پر آصف ہاشمی سمیت نو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔نیب پراسکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی 2009ء سے 2012ء کے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیر قانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظوری ہوئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں