میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کایوٹرن،کراچی ،حیدرآبادمیں اوقات کاربدل دیے

سندھ حکومت کایوٹرن،کراچی ،حیدرآبادمیں اوقات کاربدل دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی اور کہاہے کہ مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹوں کے اوقات کار کے حوالے سے نیا مراسلہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیمیں مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لیں گی اور دکانوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کریں گی ، خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ ، بازار اور مال کو سیل کردیا جائے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ مارکیٹس میں شاپنگ مال ،دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لینے کیلئے 14 ستمبر کو ٹیمیں وزٹ کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں