میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچی شہید 4 شہری زخمی

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچی شہید 4 شہری زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)سے متصل رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں 1 بچی شہید اور 4 شہری شدید زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)سے متصل شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 بچی شہید اور 4 شہری شدید زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھی بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 سالہ لڑکی شہید ہو گئی جبکہ 75 سالہ خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔شہید ہونے والی بچی کی نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی اور ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فوجی پوسٹوں پر فوری طور پر موثر جوابی کارروائی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں