میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی سندھ صوبہ ناگزیر،خواتین کارکنان گھر گھر جاکربہنوں میں شعور اجاگر کریں،آفاق احمد

جنوبی سندھ صوبہ ناگزیر،خواتین کارکنان گھر گھر جاکربہنوں میں شعور اجاگر کریں،آفاق احمد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر شعبہ خواتین کی ذونل کمیٹیوں کے ذمہ دارامن کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی سندھ صوبہ کے قیام کی جدوجہد میں خواتین کو شریک کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ شعبہ خواتین کی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی خواتین کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ آبادی کا نصف ہونے کی وجہ سے انکا کردار اہم ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ شہری سندھ کے عوام کی ضرورت ہے ، شعبہ خواتین کی کارکنان گھر گھر جاکر خواتین میں اس حوالے سے شعور اجاگر کریں اور انہیں بتائیں کہ اگر آج آپکے بچے ، بھائی اور شوہر ملازمتوں سے محروم ہیں، گھروں میں بھرے گندے پانی نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور ہر بنیادی سہولت سے محرومی کا سامنا ہے تو اسکی واحد وجہ متحدہ ہے جس نے ناصرف خود لوٹ مارکا بازار گرم کئے رکھا بلکہ اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے عوام دشمن اقدامات میں وفاقی و صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کی ۔آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ کی کراچی دشمنی کا خمیازہ عوام مسلسل بھگت رہے ہیں لیکن اب یہ سلسلہ مزید نہیں چلے گا۔ آفاق احمد نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ ہو یا این ایف سی ایوارڈ میں ہمارا حصہ دونوں ہی ہمارا حق ہیں، کراچی کے عوام کو اب کسی لولے لنگڑے پیکج کے ذریعے بہلایا نہیں جاسکتا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے جنوبی سندھ صوبہ تحریک نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے لی ہے ، اس حوالے سے عنقریب قوم کے بزرگوں ،بیٹوں ، مائوں اور بہنوں کو اعتماد میں لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں