میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نے نواز شریف کونیب میں دی جانیوالی خوراک مشکوک قرار دیدی

مریم نے نواز شریف کونیب میں دی جانیوالی خوراک مشکوک قرار دیدی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جیل میں اپنے والد کو دی جانے والی خوراک پر شبہات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو نیب میں کیا خوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کورونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ نواز شریف کے گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو کیا خوراک دی جاتی رہے جس سے نواز شریف کے پلیٹ لٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپنے چچا زاد حمزہ شہباز کو حراست میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین حکومتی جبر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے باوجود حمزہ شہباز کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں