وزیراعظم آج سوئی کے مقام پر کچھی کینال کا افتتاح کریں گے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کوئٹہ (بیورو رپورٹ ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج بروز جمعرات کو مختصر دورے پر سوئی کا دورہ کریںگے جہاں پر وہ کچھی کینال کا باقاعدہ افتتاح کریںگے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء زہری ،صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوںگے ۔وزیراعظم کے دورہ سوئی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔بحیثیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بلوچستان کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے پہلے وہ کوئٹہ کا دور ہ کرچکے ہیں۔