میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے، تحریک انصاف

نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے، تحریک انصاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے، یہ سب شریف خاندان کے بجائے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہاکہ تحریک انصاف نظرثانی اپیل کی سماعت کا بغور جائزہ لے رہی ہے، نظرثانی اپیل شریف خاندان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مٹھائیاں بانٹی گئیں ٗفیصلہ سمجھ آیا تو نظر ثانی کی درخواست کردی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سربراہ اب تک نواز شریف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں، نیب اور اس کے چیئرمین کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جارہے ہیں۔ چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارت کی پیشکش کی گئی تھی ٗ چیئرمین نیب کی جانب سے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی اسکینڈل میں شہباز شریف کا نام آنے کی سپریم کورٹ تحقیقات کرائے اورسارے معاملے کا ازخود نوٹس لے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں