میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم اور فوج میں لڑانے کی کوششیں ناکام ہوگی، آرمی چیف

قوم اور فوج میں لڑانے کی کوششیں ناکام ہوگی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مایوسی نہ پھیلائیں، پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں،ملک میں اللہ کا دیا سب کچھ ہے، ہم مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیںنجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئندہ حالات بارے میں بہت پرامید ہیں، ہم پاکستان کو بہت آگے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، ہمارے ملک میں اللہ کا دیا سب کچھ ہے،اچھے کی امید ہے، اچھا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، مایوسی نہ پھیلائیں لوگوں کو امید دیں، پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس سے قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی۔ اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا۔مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے بھی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی ، مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔آرمی چیف نے کہا کہ اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خود مختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں