میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی انتہاپسندوں کی سیما حیدر کو فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

بھارتی انتہاپسندوں کی سیما حیدر کو فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی انتہا پسند لیڈر راج ٹھاکرے کی تنظیم نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو بالی وڈ فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ مہاراشٹرا نیونرمن سیوا کے جنرل سیکرٹری امیا کھوپر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ ان کی تنظیم کا یہ موقف ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری میں پاکستانی شہری کا کوئی حصہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے لکھا کہ سیما حیدر پاکستانی خاتون ہے اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ خفیہ ایجنٹ ہے، ہمارے کچھ پروڈیوسر اسے اداکارہ بنانا چاہتے ہیں اور انہیں شرم آنی چاہئے۔ امیا کھوپر نے مزید لکھا کہ ہم عوامی طور پر انتباہ جاری کر رہے ہیں کہ اسے فلم بنانے سے رکنا چاہئے ورنہ وہ ہمارے جوابی حملے کیلئے تیار رہے۔ واضح رہے کہ سیما حیدر اپنی ڈیبیو فلم ‘کراچی ٹو نوئیڈا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے انڈین فلمساز امت جانی بنا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں