میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا 74 واں یوم آزادی آج جو ش و جذبے سے منایاجائے گا

پاکستان کا 74 واں یوم آزادی آج جو ش و جذبے سے منایاجائے گا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کا 74 واں یوم آزادی آج (ہفتہ ) کے روز منایاجائے گا ، یوم آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ،جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز علی الصبح وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا،وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومت میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی ،نمازفجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی اورمقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوں گی جس میں اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوں گے جبکہ حکومتی اور سیاسی شخصیات بھی مزارقائد اور مزار اقبال پر حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کریںگے۔جشن یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی ،شہریوں کی جانب سے گھروں،گلی محلوں اور بازاروںکو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ چھتوں پر پاکستان کا سبز ہلالی قومی پرچم لہرائے گئے ہیں ،بڑی سرکاری اورنجی عمارتوں کو خوبصورت روشنیوںسے سجایا گیا ہے ۔مختلف اداروں میں تقریبات میں ملی نغمے اور قیام پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے روشنی ڈالی جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریںگے جبکہ ٹی وی چینلز پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جائے گا۔مختلف مماک میں پاکستان کے سفارت خانوں اور ہائی کمیشنز میں بھی یوم آزادی کی شایان شان تقریبات ہوں گی۔ بچوں، بچیوں، لڑکیوں اور خواتین نے جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی لباس تیار کئے ہیں ۔مختلف شہروں میں نوجوانوں کی ٹولیاں موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم تھام کر مارچ کریںگے تاہم پولیس نے اعلان کیاہے کہ کسی کو بھی جشن آزادی منانے کی آڑمیںہلڑبازی کی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ قانون نافذکرنے والے اداروںکی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں