میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فریال تالپور اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جیل منتقل

فریال تالپور اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جیل منتقل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جیل منتقلی پر قومی احتساب بیورو( نیب) کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جیل منتقل کیاگیا۔قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ فریال تالپور نیب کی حراست میں نہیں، عدالتی حراست میں ہیں۔ پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹروں نے فریال تالپور کو ڈسچارج کردیا تھا جس کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات نیب کی ٹیم نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں زیرِحراست فریال تالپور کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کیاتھا۔فریال تالپور کی جیل منتقلی کے موقع پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ انتہائی خفا دکھائی دیتی ہے اور انتہائی تیز آواز میں حکومت اور نیب کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں