میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشتگردوں کو چن چن کر مارینگے، جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

دہشتگردوں کو چن چن کر مارینگے، جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کوئٹہ/ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ شہداء نے پاکستان میں امن و استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے شعبہ تعلقات عامہ کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جناز میں شرکت کی اور سی ایم ایچ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی ،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، دیرپا امن و استحکام کے حصول تک جنگ جاری رہے گی، شہداء نے پاکستان میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آرمی چیف نے پاکستانی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائیں۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے ملحقہ واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا۔12 بجتے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈر پر بٹن دبا کر ایشیا کے سب سے بلند پرچم کی کشائی کی۔ واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی بلندی 400 فٹ جبکہ اس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔پرچم کے اوپری کنارے پر ’’اللہ اکبر‘‘ بھی کندہ ہے۔ پاکستانی پرچم کو بھارت میں بھی دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اس کے علاوہ فضا ’’اللہ اکبر‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ پا کستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے کچھ سیا سی عناصر ملک کو داخلی طور پر تقسیم اور کمزور کر نے کے درپے ہیں، یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ اتحاد سے دہشت گردی کو نیچا دکھا نے کا ہے ، پا کستان کے خلاف دشمن کے عزائم واضع ہیں ہمیں اسے اتحاد اور حکمت عملی سے شکست دینی ہے، آج ریا ست چڑھائی پر ہے اور دہشتگردی پستی کا شکار ہیں آپریشن ضرب عزب کے بعد دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے انہوں نے یہ بات اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔جبکہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں گزشتہ روز کوئٹہ میں پاک فوج کی بس پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا ء کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیںگی، پاکستان دہشتگردی کے خلاف عرصہ دراز سے جنگ جیت رہا ہے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے انہوںنے کہا کہ دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے کیونکہ پاکستان عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ اصف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں