میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چینی نائب وزیراعظم پہنچ گئے

یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چینی نائب وزیراعظم پہنچ گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپو رٹ) چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ چینی وفد کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، چینی نائب وزیراعظم پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ سطحی چینی وفد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر مملکت ممنون حسین ملاقاتیں کرے گا اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ چینی صدر کی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں وہ 14اگست کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے یوم آزادی کی پرچم کشائی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، اس کے علاوہ سی پیک کے حوالے سے منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات میں شرکت کریںگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں