میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والوں کی برداشت کا امتحان نہ لیا جائے، فاروق ستار

کراچی والوں کی برداشت کا امتحان نہ لیا جائے، فاروق ستار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے اب تک برداشت کیا ہے سڑکوں پر نہیں آئے، کراچی والوں کو کتنا برداشت کرایا جائے گا،کراچی میں دو طرح کی قوتیں کام کررہی ہیں ایک وہ قوتیں جو کراچی کو تباہ کرنا چاہتی ہیں دوسری وہ قوتیں جو کراچی کی ترقی چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارکراچی ایکسپو سینٹر میں آباد ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، لیکن کراچی کے ساتھ پھر بھی ایسا سلوک کیوں، انہوںنے کہا کہ کراچی میں کم لاگت کے گھروں کی ضرورت ہے پاکستان میں کم شدت کے زلزلے آرہے ہیں پاکستان میں بھی بڑی بڑی قدرتی آفات آئی ہوئی ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ بڑے عہدے والے اربوں کی کمیشن کھارہے ہیں لیکن عوام پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں