میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری میں 4 منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق

لیاری میں 4 منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں چار منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے، چار منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث خالی تھی۔پولیس کے مطابق عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک رکشہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ عمارت میں ایک مکینک کی دکان بھی تھی۔دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا۔چیف سیکرٹری سندھ نے کمشنر کراچی، ڈی سی ساتھ کو جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھی منہدم ہوئی عمارت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے چیف سیکریٹری کی ایس بی سی اے کو ہدایت کی ہے کہ شہر کی تمام خطرناک عمارتوں کو خالی کرایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں