میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی ،بلاول بھٹو کے نام پر سابق ایڈمنسٹریٹر نے 3 کروڑ ڈکار لیے

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی ،بلاول بھٹو کے نام پر سابق ایڈمنسٹریٹر نے 3 کروڑ ڈکار لیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی ا پنے قریبی کارندوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن، بلاول بھٹو کے دورے کا دعویٰ کرکے کروڑوں روپے ڈکار لئے، متعلقہ ادارے تحقیقات کرنے میں ناکام ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین حافظ عبدالبر کے عہدہ خالی کرنے کے بعد سوسائٹی کے الیکشن کروانے کے لئے زاہد ابراہیم بھٹی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا لیکن زاہد ابراہیم بھٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن کروانے کے بجائے 3 سال تک عہدے پر براجمان رہے ، تعیناتی کے دوران ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ، عدالت کے احکامات پرزاہد ابراہیم بھٹی کو فارغ کیا گیا لیکن سابق ایڈمنسٹریٹر اپنے قریبی ساتھیوں دانش کھوسا ، شفق کھوسا و دیگر کے ذریعے تسلط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور سوسائٹی کے اکاؤنٹس سے بھاری رقم جاری کروائی جار ہی ہے، سابق ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے عہدے پر موجودگی کے دوران افواہ پھیلایا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو فش ہاربر کا دورہ کریں گے جس کے لئے پہلے مرحلے ایک کروڑ، بعد میں ایک کروڑ 50 لاکھ اور بعد میں 50 لاکھ جاری کروائے اس طرح فشرمین کوآپریٹو سوسائٹٰی کے خزانے کو 3 کروڑ کا چونہ لگایا گیا اور بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھی نہ ہوسکا، سوسائٹی کے اکاؤنٹس سے بھاری رقم جاری ہونے اور بلاول بھٹو کا دورہ نہ ہونے کے باوجود محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز، محکمہ اینٹی کرپشن سندھ سمیت دیگر اداروں نے کوئی انکوائری نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں